Connect with us

News

وزیراعظم اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ، 30 منٹ تک گفتگو

Published

on

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں کے درمیان ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی۔بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو کو مبارکباد دی، فون کال کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.