Connect with us

News

کراچی میں قونصل خانے پر حملے سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے: چین

Published

on

بیجنگ: (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا کہنا ہے کراچی میں قونصل خانے پر حملے سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، دونوں ملک باہمی اعتماد، دوستی اور تعاون کے رشتوں میں منسلک ہیں، بروقت اور موثر کارروائی پر پاکستانی فورسز کے شکر گزار ہیں۔چین نے جاں بحق اہلکاروں کے ورثا اور زخمیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ جینگ شوآنگ نے کہا حملے میں جاں بحق اہلکاروں کے ورثا اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین تمام موسموں کے آزمودہ تذویراتی شراکت دارہیں، پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعلقات مضبوط رہیں گے، پاکستان نے سی پیک اور چینی باشندوں کے تحفظ کا اعادہ کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.