Connect with us

News

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکیج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آج ملے گی

Published

on

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکیج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آج ملے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سعودی پیکیج کے تحت ملنے والی 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط آج پاکستان کو ٹرانسفر ہو جائےگی ، پاکستان کو پہلی قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر کی رقم ملے گی،یہ رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائیگی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امدادی پیکیج کی اگلی قسطیں آئندہ 2 ماہ تک حاصل ہو جائیں گی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران سعودی عر ب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کرنسی اور ہر سال 3 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.