Connect with us

News

رحمت العالمین کانفرنس، وزیراعظم افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے

Published

on

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کے زیر اہتمام دو روزہ رحمت العالمین کانفرنس آج ہو گی، وزیر اعظم عمران خان افتتاحی سیشن سےخطاب کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے متعددعالمی اسکالرز پاکستان پہنچ گئے۔وفاقی حکومت کے زیر اہتمام دو روزہ رحمت اللعا لمین کانفرنس آج شروع ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سےخطاب کریں گے۔ عراق سے ڈاکٹر عمار نقشوانی سمیت متعدد سکالرز کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں جبکہ بھارت، ایران، سعودی عرب اور مصر سمیت دیگر ممالک کے اسکالرز آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ کانفرنس کے آخری سیشن میں صدر مملکت کی آمد بھی متوقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.