Connect with us

News

اسلم مسعود کے آصف زرداری پر بڑے بڑے الزامات

Published

on

اسلم مسعود کے آصف زرداری پر بڑے بڑے الزامات
آصف علی زرداری نے 300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی،CFOاومنی گروپ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آصف زرداری منی لانڈرز کا گاڈفادر ہے، اومنی گروپ کے CFO اسلم مسعود نے 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا راز اُگل دیا، اسلم مسعود کے آصف زرداری پر بڑے بڑے الزامات، تفصیلات کے مطابق اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود نے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے کا لا دھن سفید کیا۔اسلم مسعود نے بتا یا کہ آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کرنے والے ایجنٹوں کا نیٹ ورک پھیلا رکھا تھااور ان کی سرپرستی میں لینڈ مافیا، بروکرز اور سرمایہ کاروں کے گٹھ جوڑ سے منی لانڈرنگ نیٹ ورک بنا۔نجی نیوز چینل پبلک نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو دئیے جانے والے اعترافی بیان میں اسلم مسعود نے منی لانڈرنگ ایجنٹس کے ناموں سے بھی پردہ اٹھایا۔ منی لانڈرنگ نیٹ ورک 600 کے لگ بھگ شخصیات پر مشتمل ہے۔ 137 شخصیات کا تعلق مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے ہے۔ حوالہ ایجنٹس کے ذریعہ کالا دھن سفید کرنے والوں میں 248 پراپرٹی ڈیلرز بھی شامل ہیں۔اسلم مسعود نے انکشاف کیا کہ 82 افراد کا تعلق اسٹاک مارکیٹ سے ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.