Connect with us

News

بی جے پی امن کی دشمن، سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد

Published

on

نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک) کرتارپور راہداری پر پاکستان کی دنیا میں پذیرائی بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی، بی جے پی الیکشن جیتنے کے چکر میں امن دشمنی پر اتر آئی اور سارک کانفرنس میں شرکت کی پاکستانی دعوت بھی مسترد کر دی،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک طرف تو کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد رکھے جانے کو ‘تاریخی دن قرار دیا، وہیں اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے یہ بھی واضح کردیا کہ کرتار پور راہداری کا مطلب یہ نہیں کہ پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔وزیر خارجہ سشما سووراج کا کہنا ہے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان میں سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کرتارپور اور دو طرفہ مذاکرات دو مختلف چیزیں ہیں، کرتاپور راہداری کا مطلب مذاکرات کی بحالی ہرگز نہیں ہے۔ بھارت کئی دہائیوں سے پاکستان کی جانب سے امن مذاکرات کی مسلسل حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالتے وقت کہا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے، سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری 6 ماہ میں مکمل ہوگی، سکھ برادری بغیر ویزا کرتارپور آسکے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.