Connect with us

News

وزیراعظم عمران خان کادورئہ ملائیشیا، ملائیشیا کی شاہراہوں کو پاکستانی پرچموں سے سجادیا گیا

Published

on

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل ملائیشیا روانہ ہوں گے جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،وزیراعظم کی آمد سے قبل ملائیشیاکی شاہراہوں پرپاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر کل ملائیشیا جائیں گے ،وزیراعظم کےساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے ملائیشیا میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں،ملائیشیا کی شاہراہوں کو پاکستانی پرچموں سے سجا دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.