Connect with us

News

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Published

on

نارووال: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا،گوردوارہ کرتار صاحب پر کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، بھارتی وفد، مختلف ممالک کے سفارتکار اور عالمی مبصرین بھی شریک ہیں۔تقریب میں بھارت کی نمائندگی یونین منسٹر ہرسیمرٹ کور بادل اور ہردیپ سنگھ پوری کررہے ہیں۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کرتارپور میں گورودوارہ دربارصاحب کے قریب ہوئی، جہاں وزیرا عظم عمران خان نے گورو دوارہ دربارصاحب (کرتارپور) سے بھارتی سرحد تک تقریباً 4.4 کلومیٹر طویل راہداری کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب کیلئے 20 فٹ چوڑا اور 60 فٹ لمبا سٹیج تیار کر لیا گیا۔ 4 ہزار کے قریب شرکا کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ 3 سو سے زائد غیر ملکی اور دیگر خاص مہمانوں کے لیے صوفے لگائے گئے ہیں۔3 ہیلی پیڈ بھی تیار کئے گئے ہیں، تقریب کیلئے سکیورٹی کے انتظامات بھی فول پروف بنائے گئے ہیں، علاقے کی مانیٹرنگ اور سرچنگ کی جا رہی ہے۔ 40 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی کنٹرول روم تیار ہوچکا ہے، سکیورٹی پلان کو چیک کر نے کے لئے آئی جی امجد سلیمی نے بھی کرتار پور کا دورہ کیا، ذرائع کے مطابق تقریب کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔تقریب کیلئے آج 4 ایس ایس پی، 14 ڈی ایس پیز اور 22 انسپکٹرز سمیت 1308 پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے۔ بدوملہی سے شکر گڑھ روڈ اور کرتار پور تک خوش آمدید کے پیغامات والے بڑے بڑے فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ نارنگ سے کرتار پورتک سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا، گورودوارہ دربار صاحب اور قرب و جوار کو غباروں اور آرائشی مصنوعات سے سجا دیا گیا، گورودوارہ کے مرکزی گیٹ کو بھی بھرپور سجا یا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.