Connect with us

News

قونصلیٹ حملے میں شہید پاکستانی پولیس اہلکاروں کیلئے چینی شہریوں کی فنڈ مہم

Published

on

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک چین دوستی کے چرچے پوری دنیا میں مشہور ہیں، جس کا ثبوت حال ہی میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے 2 پاکستانی پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کی مالی مدد کرنے کے لیے چینی شہریوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجیان ژاؤ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا، ‘چین اور پاکستانی آئرن برادرز ہیں۔ یہ عوام کی عوام سے دوستی ہے۔ حکومتوں کی جانب سے اعزاز کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں نے کراچی میں واقع قونصل خانے کی حفاظت کے دوران جانوں کا نذرانہ دینے والے سندھ پولیس کے 2 اہلکاروں اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے اہلخانہ کے لیے عطیات جمع کرنے کا کام شروع کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا، ‘پاکستان پولیس کے لیے چینی شہریوں کی جانب سے عطیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔لیجیان نے لکھا، ‘یہ دوستی خالی خولی باتوں پر مشتمل نہیں ہے بلکہ چینی اور پاکستانی عوام کے دلوں میں نقش ہے۔

چینی قونصل خانے کی حفاظت کی خاطر جان دینے والےپاکستانی پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے چینی اہلکاروں کی جانب سے اسلام آباد میں عطیات اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.