Connect with us

News

آئی جی اسلام آباد جان محمد نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

Published

on

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی اسلام آباد جان محمد نے دوبارہ چارج سنبھال لیا، جان محمد گزشتہ رات گئے ہی ملائیشیا سے وطن واپس آئے، آئی جی جان محمد کورس کے سلسلے میں ملائیشیا گئے تھے، وزارت داخلہ نے آئی جی کو چھٹیاں ختم کر کے فوری طور پر واپس آنے کا کہا تھا۔یاد رہے سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا حکم نامہ معطل کر دیا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا وزیراعظم نے ٹیلیفون پر کہا تبادلہ کر دیں اور آپ نے کر دیا، آئی جی پولیس وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، وزیراعظم کا آئی جی کے تبادلے میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.