Connect with us

News

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم،8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا

Published

on

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو چکا ہے۔اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔ میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی بطور آئی جی ایف سی بلوچستان اور میجر جنرل راحت حسین احمد کی بطور آئی جی ایف سی کے پی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان بورڈ کی تنظیم نو اور اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالے سے پاک چین معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے کا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین ویج بورڈ کے استعفے کی منظوری دی گئی ہے۔ علاوی ازیں کابینہ پاکستان ایل این جی ٹرمینلز کے ڈائرکٹرز کے تقرر کی منظوری بھی دی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.