Connect with us

News

وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ایف آئی اے سے رابطہ

Published

on

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایف آئی اے لاہور سے رابطہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کے معاملے پر علیمہ خان نے ایف آئی اے انکوائری افسر سے رابطہ کیا ہے ۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پراپرٹی خریدنے کا زریعہ آمدن وطن واپسی پر بتاؤں گی ۔یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 27 اکتوبر کو سیاسی تعلقات رکھنے والے 44 ایسے افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جن کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں ہیں۔ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ فہرست میں علیمہ خانم کی بے نامی پراپرٹی کا ذکر تھا اور ایف آئی نے سپریم کورٹ کو بتایاتھا کہ علیمہ خانم کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.