Connect with us

News

وفاقی حکومت کا مظاہرے ختم کرانے کیلئے مذاکرات کا فیصلہ

Published

on

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دے دی جو صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری مظاہروں کے خاتمے اور امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔اس خصوصی کمیٹی میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی حکومتی رٹ کو برقرار کرنے کے لیے لائحہ عمل بنائے گی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی۔ وزیراعظم نے معاملہ کو افہام سے حل کرنے کےلیے مذاکراتی ٹیم کی منظوری دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.