Connect with us

Uncategorized

بنی گالہ کی سیکیورٹی سخت ، ایف سی کو تعینات کر دیا گیا

Sed ut perspiciatis unde omnis iste natus error sit voluptatem accusantium doloremque laudantium, totam rem aperiam.

Published

on

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کے گھر بنی گالہ میں ایف سی تعینات کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر سامنے آ ئی ہے اور 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور چیئرمین عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں تاہم اب وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی سرگرم ہو چکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیاہے اور اس کیلئے عارف علوی ، شیریں مزاری ، نعیم الحق اور عارف علوی سمیت دیگر کئی رہنما بنی گالہ پہنچ چکے ہیں جبکہ بنی گالہ کی سیکیورٹی بھی سخت کرتے ہوئے ایف سی تعینات کر دی گئی ہے ۔بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن مینجمنٹ سیل کے نمائندے بھی پہنچ چکے ہیں جن سے عمران خان کچھ دیر میں ملاقات کریں گے اور انتخابات کے دوران انجام دیئے گئے فرائض پر ان کا شکریہ ادا کریں گے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.