Connect with us

News

تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا

Published

on

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں بلوچستان میں مخلوط حکومت سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی ۔واضح رہے کہ جمعرات کو سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا جبکہ عمران خان کی جانب سے فردوس شمیم نقوی کو ایم کیو ایم کے خلاف بیان بازی سے روکا گیا تھا۔ اس سے قبل بدھ کو خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں محمود خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.