Connect with us

News

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے

Published

on

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے ۔انگریزی اخبار ” دی نیوز“ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ عمران خان سے سے بھارتی سفیر کی ملاقات طے پاگئی ہے اور وہ آج بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ۔گزشتہ روز روسی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ اس سے قبل چین ، امریکہ ، ایران ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفراءبھی ملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنی حکومتوں کے نیک خواہشات کے پیغام عمران خان کو پہنچائے ۔اس سے قبل تیس جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کر کے مبارک باد دی تھی اور امیدکا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوریت اپنے قدم مزید مضبوط کرے گی ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.