Connect with us

News

بلاول بھٹو کا اداروں کیخلاف مولانا فضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہار

Published

on

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کیخلاف مولانافضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہارکر دیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کیخلاف مولانافضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہارکیاہے ۔بلاول بھٹو کا خورشیدشاہ،شیری رحمان ودیگر کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے بات چیت کریں اور اپوزیشن اتحاد میں صرف انتخابی دھاندلی پربات کی جائے، پارلیمنٹ کے اندرموثر احتجاج اورقانونی طریقہ اپنایا جائے اور اداروں کےخلاف کسی بیان کا حصہ نہ بنا جائے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس گزشتہ روز ہواتھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.