Connect with us

News

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے اسد قیصر کو نامزد کردیا جبکہ گورنرپنجاب کیلئے چوہدری محمدسرور کونامزد کیاگیاہے

Published

on

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے اسد قیصر کو نامزد کردیا ہے۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے اسپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کےا سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور ہوں گے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس طلب کر لیاگیاہے جس دن قومی اسمبلی کے ممبران حلف اٹھائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے گورنر ”چوہدری محمد سرور “ہوں گے اور وہ فیڈریشن کی نمائندگی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرورکسی بھی طرح کے تعارف کے محتاج نہیں ہیں وہ گورنر رہ چکے ہیں اور اپنے کردار سے بخوبی واقف ہیں ، وہ پنجاب سے بھی پوری طرح واقف ہیں جبکہ وہ نومنتخب ممبران اسمبلی کو بھی اچھی طرح پہنچانتے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پہلے ہی فیصلہ کیا جاچکا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی امیدوار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے اتحادیوں اور ق لیگ کے ساتھ مل کر پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.