Connect with us

News

بھارتی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات، قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا

Published

on

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے عمران خان سے خصوصی ملاقات میں انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا ہے۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ عمران خان سے ملاقات کیلئے خصوصی طور پر ان کی رہائشگاہ گالہ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور دیگر ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی۔دوسری جانب عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت کے سابق کرکٹرز کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.