Connect with us

News

نوازشریف کوچہلم تک اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Published

on

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کوچہلم تک اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی،قراردادمسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیراحمد کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کاایوان نوازشریف کی اہلیہ کی وفات پردلی افسوس کا اظہارکرتا ہے،محترمہ کلثوم نوازکی جمہوریت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شریف خاندان کی ملک کےلئے خدمات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنا پر نواز شریف کی پرول پر رہائی بڑھائی جائے، کلثوم نواز کے چہلم تک جاتی امرا کوسب جیل قرار دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.