Connect with us

News

کراچی ،کلفٹن ریسٹ ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، اداکارہ ”میرا “کی موجودگی کا انکشاف اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش علی نشے کی حالت میں گرفتار

Published

on

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے کلفٹن پر پولیس کے چھاپے کے دوران اداکارہ ”میرا“ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گرفتارمعروف اداکارعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی کو عدالت میں پیش کردیاگیا،اس موقع پر صحافیوں نے علی سلیم سے سوال کیا کہ اداکارہ ”میرا“بھی ان کے ساتھ تھیں تو علی سلیم نے کہا کہ اثبات میں سرہلایا۔صحافیوں نے سوال کیا کہ پھر انہیں کیوں چھوڑ دیا گیااس پر اداکار نے جواب دیا کہ معلوم نہیں سلیم نے لاعلمی کے انداز میں سرہلایا۔علی سلیم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اداکارہ ”میرا“ نے کہا کہ ہم ریسٹ ہاؤس میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے ،سول کپڑوں میں کچھ لوگ آئے اورشناختی کارڈ چیک کرنے کیلئے علی سلیم کے کمرے میں گئے ،ان کا کہناتھا کہ ریسٹ ہاؤس میں کوئی پارٹی نہیں ہو رہی تھی ،علی تو برابر والے والے کمرے میں آرام کر رہا تھا۔پولیس کا کہناہے کہ گیسٹ ہاؤس میں کوئی خاتون نہیں تھی ،ان کے کمرے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں اورعلی سلیم کا الکوحل ٹیسٹ پازٹیو نکلا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.