Connect with us

News

عمران خان کو چین کے خلاف یہ کام نہیں کرنے دیں گے، شہباز شریف

Published

on

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر صنعت وتجارت نے برطانوی اخبار کو ایک انٹریو دیا جس میں انہوں نے سی پیک کے منصوبوں کو ایک سال کیلئے بند کرنے سے متعلق مبینہ بیان دیا جس کے بعد اب شہبازشریف کارد عمل بھی سامنے آ گیاہے اور انہوں نے اس طرح کے کسی بھی عمل کی بھرپورمزاحمت کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان کے عوام پی ٹی آئی حکومت کی غیر ذمہ داری پر حیران ہیں ، جو کہ دشمنوں کی آواز میں سی پیک کے خلاف بات کرکے پاک چین سٹریٹجک تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،ہم اپنے چینی دوستوں کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم مزاحمت کریں گے اور تما م سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔“واضح رہے کہ مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داود نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے بیان سے متعلق رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیاہے اور اس پر وہ آج شام کو تفصیل سے وضاحت جاری کریں گے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.