Connect with us

News

حکومت کا 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی جاری کرنیکا فیصلہ

Published

on

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیرخزانہ اسد عمر اور اپٹما رہنماؤں میں معاملات طے پاگئے۔اپٹما وفد نے گوہر اعجاز کی سربراہی میں وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی، حکومت اور اپٹما رہنماؤں میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خزانہ نے ٹیکسٹائل ملز مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ رواں ماہ 5 سالہ ٹیکسٹائل پیکیج کا اعلان کر دیا جائے گا، نئے مراعاتی پیکیج کے تحت ملک بھر میں بجلی اور گیس کے یکساں نرخ ہوں گے جبکہ اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈ بھی 31 دسمبر تک واپس کر دیئے جائیں گے۔اپٹما گروپ لیڈر گوہر اعجازکا کہنا تھا کہ مراعاتی پیکیج پر من و عن عمل ہوا تو برآمدات میں ایک سے 2 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.