Connect with us

News

کرپشن کرنیوالے دنیا کے کسی کونے میں جائیں، نیب ان کا پیچھا کرے گا

Published

on

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے دنیا کے کسی کونے میں جائیں، نیب ان کا پیچھا کرے گا، وہ وقت گزر گیا جب تاجروں کے ایک طبقے کو فیض یاب کیا جاتا تھا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجروں کو بجلی اور گیس کی پریشانیاں ہیں، مسائل کے ذمہ دار ہم نہیں، معیشت کی بہتری کیلئے جو کام تاجر کر سکتے ہیں وہ کوئی نہیں کرسکتا، نیب کے کسی اقدام سے تاجروں کو پریشانی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف ایکشن لیا ہے، انہوں نے غریب کے منہ سے نوالہ چھینا ہے، جن کے پاس موٹرسائیکل تھی اب دبئی میں ٹاور کھڑے ہیں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا قرض لینے کا مقصد پیسہ عوام پر خرچ کرنا اور منصوبہ لگانا ہوتا ہے، مجھے اپنا دامن خالی نظر آیا، ہر پاکستانی ملک کے مفادات کی خاطر کام کرے، تاجروں پر کوئی تنکا بھی آئے گا تو نیب اسے پلکوں سے اٹھائے گا۔ غلطیاں اور جرم میں فرق ہوتا ہے، انہوں نے کہا آخری اننگ کھیل رہا ہوں، چاہتا ہوں یہ کامیاب رہے، کرکٹ کی مثال اس لئے دے رہا ہوں کیونکہ آجکل اس کی مثالیں دی جاتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.