Connect with us

News

شراب برآمدگی کیس میں شرجیل انعام میمن شریک ملزم قرار

Published

on

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو شراب برآمدگی کیس میں شریک ملزم قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کیس سے متعلق چالان پیش کیا۔ چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے کی تلاشی کے دوران 3 بوتلیں ملی تھیں جن میں سے ایک بوتل میں 2 انچ شراب موجود تھی۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ شرجیل انعام میمن ضیاالدین ہسپتال کے وی آئی پی کمرہ نمبر 4013 میں زیرِعلاج تھے، یکم اگست کو معلوم ہوا کہ کمرہ میں غیر قانونی حرکات ہورہی ہیں اور سی سی ٹی وی کے مطابق نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظرآئیں۔ملزمان شکردین، مشتاق علی اور محمد جام نے برآمد مال میں ردو بدل کا اعتراف کیا۔ ملزم شکردین نے اعتراف کیا کہ شراب کی بوتلیں میں نے ڈسٹ بن میں پھینکیں، ایک بند اور ایک کھلا ہوا سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہوا، سی سی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے برآمد مالِ میں ردو بدل کیا اور جان بوجھ کر شہادتیں ضائع کیں۔چالان کے مطابق مقدمے میں 15 گواہان کے نام شامل ہیں اور شرجیل انعام میمن کو گرفتار شریک ملزم قرار دیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق شکر دین، مشتاق علی اور محمد جام ضمانت پر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.