Connect with us

News

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی،نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے 21گاڑیاں برآمد

Published

on

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک ) کسٹمز انٹیلی جنس نے نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی ریڈکو ٹیکسٹائل کی ویران عمارت سے کروڑوں روپے کی 21 لگژری گاڑیاں برآمد کرلیں، تمام گاڑیوں پر قطری سفارتخانے کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی کو نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی اطلاع ملی جس پر راولپنڈی کے ڈائریکٹر عبدالوحید مروت کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے نواز شریف کے قریبی ساتھی اور احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل فیکٹری کی عمارت پر ریڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کئے ،علاقہ پولیس کے ساتھ راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں شام سات بجے ریڈکو ٹیکسٹائل کی ویران عمارت پر چھاپہ مارا تو عمارت میں 21 لگژری فور ویل گاڑیاں تحویل میں لے لیں، ان گاڑیوں میں وی 8، وی 6 اور ویگو ڈالے شامل ہیں، تمام گاڑیوں پر قطری سفارتخانے کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں ان کو لکڑی کے بلاکس پر کھڑا کیا گیا تھا تاکہ ان کے ٹائرز خراب نہ ہوں۔کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے عمارت میں موجود افراد سے گاڑیوں کے کاغذات طلب کئے لیکن وہ فراہم نہ کرسکے اور نہ ہی گاڑیوں کی موجودگی کے بارے میں کوئی ٹھوس جواز پیش کرسکے جس کے بعد کسٹمز حکام نے قانونی کارروائِی مکمل کی اور نوٹس جاری کر دیئے، کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق اس عمارت میں 40 سے زیادہ گاڑیاں تھیں جس میں سے 20 گاڑیاں نو اور دس محرم کی چھٹی کے دوران دوسرے علاقوں میں بھیجی گئیں، ڈائریکٹر کسٹمز راولپنڈی عبدالوحید مروت نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی نے یہاں سے منتقل ہونے والی گاڑیوں کی ریکوری کیلئے پورے ملک میں اپنی ٹیموں کو الرٹ کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ شام سات بجے سے اب تک گاڑیوں کے کاغذات ملے نہ ہی کوئی تسلی بخش جواب آیا ہے، صبح تک ہماری ٹیمیں یہاں موجود رہیں گی اگر کوئی گاڑیوں کی دستاویزات نہ ملیں تو پھر ذمہ داروں کیخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.