Connect with us

Politics

آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کاایف آئی اے اہلکار کیساتھ سلوک

Nulla pariatur. Excepteur sint occaecat cupidatat non proident, sunt in culpa qui officia deserunt mollit anim id est laborum.

Published

on

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قائد اعظم انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار انور مجید نے ایف آئی اے اہلکار کو ہتھکڑی لگانے سے زبردستی روک دیا ۔سپریم کورٹ کے باہر سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والے انور مجید اور ان کے بیٹے عبد الغنی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے کراچی لایا گیا ۔اس موقع پر کراچی ائیر پر ایک شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار نے انور مجید کے بیٹے عبد الغنی کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تو اس دوران انور مجید نے اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی سے اس کے ہاتھ کو پیچھے کیا اور پھر آگے بڑھ کر اپنے ہاتھ سے ایف آئی اے اہلکار کے ہاتھ کو پیچھے دھکیلا ،اس دوران اہلکار کے ہاتھ سے ہتھکڑی زمین پر گر گئی اور انور مجید اپنے بیٹے کے ساتھ آگے بڑھ گئے ۔

Trending

Copyright © 2018 PAKISTAN FOCUS.